ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے پر ایران کا شکریہ

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے پر ایران کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔ 

 

امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر

 اس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الگ سے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں کو شاندار لوگ قرار دیا۔

 ٹرمپ نے اس پوسٹ میں کہا، پاکستان اور اس کے عظیم وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ۔  وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں شاندار لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔