سٹی 42: اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کی ادائیگی کردی گئی۔
اوگرا ترجمان عمران غزنوی نے تصدیق کی کہ قیمتوں میں استحکام کیلئے اوگرا نے پی ڈی سی کلیمز جاری کر دیے۔34 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی کردی گئی،حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد، پیٹرولیم قیمتیں مستحکم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اوگرا کا شفاف اور تیز رفتار نظام کے تحت ادائیگیوں کا عمل مکمل ہوگیا ۔
توانائی سیکٹر میں مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا رہا ہے،پیٹرولیم سپلائی چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ترجیح ہے۔اوگرا کا حکومت کے ساتھ مل کر قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔