اسرار خؒان: صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 269 ٹریفک حادثات میں 2جاں بحق جبکہ 342 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرمیں 269ٹریفک حادثات پیش آئےجسکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 342 زخمی ہوئےجن میں114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ228 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔