ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا و اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازم قرار

 طلبا و اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازم قرار دے دیا ہے۔

دی گئی  ہدایات کے مطابق  جو طلبا یا اساتذہ آن لائن حاضری نہیں لگائیں گے انہیں غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام سی ای اوز کو سو فیصد ڈیٹا اپڈیٹ یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 سیکرٹری ایجوکیشن نے طلبا کے داخلوں اور حاضری کا ریکارڈ بروقت اپلوڈ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ طلبا و اساتذہ کی حاضری کا مکمل ریکارڈ سیس ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق   سیکرٹری ایجوکیشن  کیجانب سے   20 اپریل تک مکمل ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

مزید برآں، غلط یا نامکمل ڈیٹا فراہم کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے دوروں کے دوران کسی بھی غلطی کی صورت میں ہیڈ ٹیچرز کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔