ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری کب ہوگی؟سپارکو نےاہم پیشگوئی کر دی

یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری کب ہوگی؟سپارکو نےاہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔
سپارکوکے مطابق ذوالقعدہ کا نیا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا،18 اپریل کی شام ملک بھر میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
سپارکوکے مطابق پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے، 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔