ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن یعنی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی مافیا بھی بے لگام ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، مگر مختلف علاقوں میں یہ 500 سے 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جو کہ سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گیس دستیاب نہیں، دوسری جانب ایل پی جی کی مہنگی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔