ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار جوبین نوٹیال نےخفیہ شادی کرلی؟

 گلوکار جوبین نوٹیال نےخفیہ شادی کرلی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف گلوکار جوبین نوٹیال ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، جہاں ان کی مبینہ خفیہ شادی نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے حال ہی میں اپنے آبائی علاقے اتراکھنڈ میں نہایت سادہ اور محدود تقریب میں شادی کی، جس میں صرف قریبی عزیز اور دوست شریک ہوئے۔ تقریب کو جان بوجھ کر میڈیا اور سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی ہے، تاہم دلہن کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔

کچھ غیر مصدقہ دعووں میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی اہلیہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہو سکتی ہیں، لیکن ان معلومات کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

دوسری جانب گلوکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے اس خبر میں مزید پراسراریت بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ جوبین نوٹیال ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں، اور اسی خاموشی نے اس معاملے کو مداحوں کیلئے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔