وقاص احمد: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوتیلی ماں اور باپ کے مبینہ تشدد سے کم سن بچی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کے بھائی اور بہن کو سگی ماں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی 8 سالہ بہن کشف کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ بچی کے چہرے، گلے، آنکھ اور ٹانگوں پر تشدد کیا گیا ہے۔
ورثاء کے مطابق کشف اس قدر سہمی ہوئی ہے کہ کوئی بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 8 سالہ کشف اور 10 سالہ احتشام کو پولیس نے تحویل میں لے کر دارالامان منتقل کیا تھا جبکہ بعد ازاں عدالتی کارروائی کے بعد دونوں بچوں کو سگی ماں شفق کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید برآں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نازیہ اور اشفاق سے تفتیش جاری ہے۔