علی ساہی: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صوبہ بھر میں منشیات کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں 7 روز میں 32 منشیات فروش گرفتار جبکہ31 ملین سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 35 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے،لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں کامیاب آپریشنزکے دوران 32 منشیات فروش اور136.12کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جسکی کل مالیت کا تخمینہ 31 ملین روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
ڈی جی سی این ایف نے بتایا کہ برآمد منشیات میں چرس، افیون، آئس، کینابس، ہیروئن اور ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں ضبط شدہ منشیات کی مجموعی مالیت 2.156 ارب روپے ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے ۔