ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران عباس عراقچی اور محسن نقوی بھی موجود تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
دورۂ ایران کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ایران کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔