ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اور نجی سکولوں میں ’بُک بینک‘ قائم

سرکاری اور نجی سکولوں میں ’بُک بینک‘ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی کے اس دور میں تعلیم کو ہر ایک کی دسترس میں لانے کے لیےمحکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ 

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اور نجی سکولوں میں بُک بینک قائم کردیے۔ اس اقدام کا مقصد ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو اپنی پرانی استعمال شدہ نصابی کُتب دوسرے طلبہ کو عطیہ کر دیتے ہیں۔ سرکاری سکولوں کے علاوہ کئی نجی سکولوں میں بھی یہ بُک بینک قائم کیے گئے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں گذشتہ سال کی پرانی کتابیں بڑی تعداد میں جمع کرائی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے فری نصابی کتب کی تقسیم بھی جاری ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پرائمری، اس کے بعد سیکنڈری سطح پر مفت کتب تقسیم کی جائیں گی۔