سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید سپاہی باسط کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید سپاہی باسط کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید سپاہی باسط نے جرات کے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ، شہید سپاہی باسط کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔