ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور بحری قزاقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 ترجمان ایتھوپیائی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔فریقین نے ایتھوپیا پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا, ان دو طرفہ تعلقات میں کراچی سے ایتھوپیا ایئرلائنز کے آپریشنز کا آغاز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں امن و استحام کے لیے دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر داخلہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی, جمال بکر عبداللہ نے محسن نقوی کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر بھی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دنیا کو درپیش عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور بحری قزاقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جمال بکر عبداللہ نے امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے فروغ کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے ایتھوپیائی سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے استحکام میں اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔