ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

KFC ریسٹورنٹ پر پٹرول بم سے حملہ،  فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی

KFC ریسٹورنٹ پر پٹرول بم سے حملہ،  فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچوہدری : لاہور  کے علاقے ٹاؤن شپ  میں واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے پٹرول بم سے حملہ کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پٹرول سے بھری بوتلوں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔واقعے کے دوران پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ 

واضح  رہے کہ شیخوپورہ میں بھی  گزشتہ روز ایک مذہبی جماعت کے کارکنان نے اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران کے ایف سی ریسٹورنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 اپریل 2024 کو بھی اسی نوعیت کا واقعہ لاڑکانہ اور سندھ میں پیش آیا تھا جہاں فلسطینی جھنڈے اٹھائے مشتعل نوجوانوں نے کے ایف سی ریسٹورنٹ کو بند کروانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کی بروقت مداخلت سے ہنگامہ آرائی کو روکا گیا اور بعد ازاں ریسٹورنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔اسی طرح 31 مارچ 2024 کو آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں کے ایف سی برانچ پر پرتشدد حملے کے دوران پولیس نے کم از کم 50 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 

ملک بھر میں کے ایف سی پر ہونے والے ان حملوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے  تمام برانچز کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔