ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت اور غزہ کے مظلوموں سے جذبہ ہمدری کے تحت تاجر برادری کی جانب سے آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
اندرون شہر میں بھی آج ہڑتال ہو گی، نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ اور انارکلی بازار بھی بند رہے گا، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شومارکیٹ اور راوی روڈ بھی بند رہے گی تاہم بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ کھلی رہے گی۔
دوسری جانب بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ آج کھلی رہے گی، آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ اور ملحقہ مارکیٹیں جمعرات کو مکمل طور پر کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جائے گی۔