سٹی42:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور بلے باز سعید انور اپنے نام سے منسوب اکائونٹ سے پریشان ، تبلیغ سے وابستگی اختیار کرنے والے سعید انور کے مطابق ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں۔
سعید انور کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاونٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں، میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکرگمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر غلط بیانات دئیے جارہے ہیں۔