لیگی کارکنان کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج،سنگین دھمکیاں؛ ویڈیو منظرعام پر

لیگی کارکنان کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج،سنگین دھمکیاں؛ ویڈیو منظرعام پر
کیپشن: Protest video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) لندن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایک بار پھر احتجاج کیا اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، احتجاج کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ  اور ان کے بچوں کا گھر سے نکلنا محال ہورہا ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایک بارپھر عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھرکے باہر احتجاج کیا، ہاتھوں میں عمران خان اور زلفی بخاری کے پوسٹر اٹھائے جن پر چور کے فقرات تحریر کئے ہوئے تھے۔ لیگی کارکنوں نے کاکہناتھا کہ آپ میاں نواز شریف ان کے بیٹوں کے گھر کے نیچے آئیں گے؟ ہم آپ کے بیڈروموں تک آجائیں گے۔ہم آپ کے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر اندر آئیں گے۔

عمران خان کے خلاف نعرے لگاتے سابق وزیراعظم کے بیٹوں کا نام لیتے کہا کہ' قاسم کے پاپا چور ہیں، سلیمان کے پاپا چورہیں، نعروں کے بعد نواز شریف کی واپسی کے لئے جشن بھی منایا گیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمائما نے ٹویٹ کرتے لیگی رہنما عابد شیر علی کا پوسٹر شیئر کیا تھا،سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ  کا کہاکہ میرے گھر کے باہر مظاہرے ،بچوں کو نشانہ بنانا جیسے 90کی دہائی کے لاہورمیں گئی ہوں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر پرانا پاکستان کا ٹرینڈ بھی لکھا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer