ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر تحفے کی گھڑی بیچنے کا الزام، وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف ، سابق وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Shehbaz Sharif, Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ، وزیراعظم شہبازشریف نے مشاورت کے بعد کیس کو نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذائع کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کیس سے متعلق سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ پارٹی قیادت نے شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ  آپ یہ معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوا دیں۔ خود حکومت نے تحقیقات کروائیں تو انتقامی کاروائی کا الزام لگ جانا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق نیب یا ایف آئی اے تحقیقات کرے گا تو  ان کو سب ریکارڈ اور شواہد فراہم کردیے جائیں گے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد یہ کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor