تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق

Man died,accident,Badami bagh
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)بادامی باغ میں زگ زیگ کرتا موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا،13 سالہ علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق ہو گیا،موٹرسائیکل سوار نوجوان زگ زیگ کرتا جا رہا تھا اور اچانک بے قابو ہو کر ٹرالی سے ٹکرا گیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد علی رضا کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔