ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 مئی سے پہلے چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت کو عمران خان ختم کر دے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں عمران جیسا لیڈر پیدا کرتی ہیں تو عالمی طاقتیں ان سے صدام اور کرنل قذافی جیسا سلوک کرتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 30 مئی سے پہلے ان چوروں اور ڈاکوؤں کی حکومت کا خاتمہ کر دے گا اور ہم پھر اسے وزیر اعظم بنائیں گے۔ اگر عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں باپ بیٹے پر فرد جرم عائد کی جا رہی تھی کہ اسی روز اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ آصف زرداری نے اس ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے ورنہ زرداری اپنے والد کی نشست پر ایم این اے تک نہیں بن سکا۔