’’بھارت کورونا کو مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کررہا ہے‘‘

’’بھارت کورونا کو مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کررہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کررہاہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے اور امتیازی سلوک برتنے پر شدیدانداز میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک آرٹیکل کا حوالہ دیا جس میں مسلمانوں کو بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلا کا ذمہ دارقرار دینے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

مہوش حیات نے لکھا جب دنیا مشترکہ دشمن کورونا وائرسکے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہورہی ہے اس وقت ہمارے پڑوسی اس وبائی بیماری کو نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ کیوں یہ لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہے ہیں جب کہ وائرس نہیں برت رہا، بہت شرم کی بات ہے۔
دوسری جانب بھارتی فنکاروں، اداکاروں اور کسی بھی طرح کے شوبز و میوزک فیسٹیول کرنے والے افراد کو پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ تاہم اب اس تنظیم نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے اپنے ملک کے فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن ویڈیوز بنانے یا ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا۔

 فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائیز  ( ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور گلوکاروں سمیت تمام تکنیکی کام کرنے والے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈان کے دوران بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کوئی بھی ایکٹیویٹی نہ کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer