غیر قانونی اسلحہ لائسنس سکینڈل سےمتعلق اہم پیشرفت

غیر قانونی اسلحہ لائسنس سکینڈل سےمتعلق اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) غیر قانونی اسلحہ لائسنس سکینڈل سےمتعلق اہم پیشرفت، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ساری ذمہ داری اسلحہ ڈیلروں پر ڈال کر جان چھڑوا لی، پنجاب حکومت نے کیس نیب کو بھجوا دیا۔

پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ لائسنس سکینڈل کو منظر عام پر آئے 5سال گزر جانے کے باوجود حکومت ذمہ داروں کا تعین نہیں کرسکی، پنجاب میں سرکاری ملازمین نے لاکھوں جعلی لائسنس بنائے اور حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، سکینڈل میں ملوث اسلحہ برانچ کے کلرک وقار علی، محمد شوکت اور سہیل بابر کو بھی گرفتار کیا گیا مگر ناقص تفتیش کے باعث سکینڈل کے اصل ذمہ دار آزاد گھوم رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ساری ذمہ داری اسلحہ ڈیلرز پر ڈالتے ہوئے سکینڈل کے ماسٹر مائنڈز کو بچا لیا، حکومت نے 5 سال بعد سکینڈل کی تحقیقات نیب کے حوالے کر دی  ہیں، جلد ہی مرکزی ملزمان کو سامنے لایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer