ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں سیکیورٹی معاملات پر کرائم میٹنگ

ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں سیکیورٹی معاملات پر کرائم میٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ایس پی اقبال ٹاؤن مستنصرباجوہ کی سربراہی میں کرائم میٹنگ، چائنیزقونصلیٹ کی سیکیورٹی، مساجد اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت۔

اقبال ڈویژن میں ایس پی کی سربراہی میں تمام ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ ایس پی مستنصر باجوہ نے تمام اہم عمارتوں بالخصوص امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، چرچیز، سکولوں، مساجد اور تمام سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا شب برات کی آمد کے سلسلے میں سیکورٹی کو بھی فول پروف بنایا جائے۔

انہوں نے کہا سکیورٹی معاملات کے حوالے سے عمارتوں کے فوکل پرسن کے ساتھ میٹنگ کریں، اہم عمارتوں کے گرد ونواح میں سرچ آپریشن ،غیر ملکی اور چائینیز کے دفاتر اور رہائش گاہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں