محکمہ سوئی گیس کے اضافی چارجز لگانے پر صنعتکاروں کا شدید ردعمل

محکمہ سوئی گیس کے اضافی چارجز لگانے پر صنعتکاروں کا شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان ابدالی: محکمہ سوئی گیس نے فیروز پور روڈ انڈسٹری کو تین ماہ کےاضافی سرچارجز کی مد میں لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا، انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیرمین تنویر احمد کی زیرصدارت صنعتکاروں کا ہنگامی اجلاس، اضافی سرچارجز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

محکمہ سوئی گیس نے فیروز پور روڈ کی صنعتوں کو ایل این جی کی مد میں تین ماہ کے اضافی سرچارجز کا ٹیکہ کیوں لگایا؟ فیروز پور روڈ کے صنعتکاروں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا۔ سینئر وائس چیرمین انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی زیر صدارت اجلاس میں عمران بٹ، سعادت اللہ، جاوید پراچہ، سہیل احمد، سرجیل، محبوب سمیت صنعتکاروں نے بھی شرکت کی۔

صنعتکاروں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس نے زیادتی کی انتہا کردی، اضافی سرچارجز ڈال کر صنعت کی پیداواری لاگت میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیاہے۔تنویر احمد نے کہا کہ اضافی سرچارجز کی یکمشت لاکھوں روپے بل میں ڈالنے سے پیداواری عمل کو شدید دھچکا لگے گا اور برآمدات متاثر ہونگی ،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت معاملے کافوری نوٹس لے۔