(بسام سلطان) ینگ ڈاکٹرز نے ایوان ہلانے کی دھمکی دیدی، کہتے ہیں اگر مسیحاؤں کو ٹارگٹ کیا گیا تو ہسپتال بند کر دیں گے، زندگی جہنم بنا دیں گے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔مناواں میں تین بچوں کی پر اسرار ہلاکت، کیس میں نیا موڑ آگیا
سٹی 42 کے مطابق سروسز ہسپتال کے گرفتار پیرا میڈیکس کو رہا نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے غوث الا اعظم روڈ بند کر دیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے ڈٹ گئی
مریض پھر علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ مسیحاؤں نے حکومت کو ہسپتالوں پر تالے ڈالنے اور بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کو نہ چھوڑا توایوان ہلا دیں گے، زندگی جہنم بنا دیں گے۔