مناواں میں تین بچوں کی پر اسرار ہلاکت، کیس میں نیا موڑ آگیا

مناواں میں تین بچوں کی پر اسرار ہلاکت، کیس میں نیا موڑ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ٹافیوں کے نمونوں کے نتائج جاری کر دیئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے ڈٹ گئی

 سٹی 42 کے مطابق گزشتہ ماہ مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ٹافیوں کے نمونوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، فرانزک رپورٹ کے مطابق ٹافیوں میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا جس کے بعد بچوں کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ مزید اُلجھ گیا، اگر بچوں کی موت ٹافیاں کھانے سے نہیں ہوئی تو پھر کیسے ہوئی؟ نئے سوالات نے جنم لے لیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ موٹر سائیکل گرل بن گئی

تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر والوں نے بچوں کی ہلاکت کا سبب زہریلی ٹافیاں کھانے کو قرار دیا تھا۔ جس پر  پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ٹیموں نے علاقہ بھر کی دکانوں سے نمونے لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجے تھے ۔ بچوں نے جو ٹافیاں کھائیں ان کے علاہ بھی علاقہ بھر کی 12 دکانوں سے سیمپل لیے گئے تھے۔

مکمل تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں۔۔۔مناواں:ایک ہی گھر کے3 بچے زہریلی ٹافیاں کھا کر جان کی بازی ہار گئے