موٹر سائیکل گرل سینماؤں میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار

موٹر سائیکل گرل سینماؤں میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار
کیپشن: City42 - Film Motorcycle Girl
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی ایتھلیٹ زینت عرفان کی سچی کہانی پر مبنی فلم نمائش کیلئے تیار ہے  جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، مصنف و ہدایتکار عدنان سرور ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی ایتھلیٹ زینت عرفان کی سچی کہانی پر مبنی فلم موٹر سائیکل گرل کا مرکزی کردار اداکار سوہائے علی ابڑو نے نبھایا ہے اور اس میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں جہاں ایک لڑکی کے مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے وہیں اس کے موٹرسائیکل چلانے کے شوق کو بھی بڑی خوبصورتی کے ساتھ پکچرائز کیا گیا ہے۔ فلم 20 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔