سٹی 42: شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے ریپ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ عاصمہ نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی،عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے، سوتیلا باپ عبداللہ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم عبداللہ سوتیلی بیٹی کو ڈراتا اگر اپنی ماں کو بتاو گی تو جان سے مار دوں گا۔
ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم عبداللہ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App