ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلرز کا نیا طریقہ واردات؛ جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی

انسانی سمگلرز کا نیا طریقہ واردات؛ جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسانی سمگلرز نے زمینی راستوں پر سختی کے بعد نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔

ایف آئی اے نے بتایاکہ دستاویزات جعلی ثابت ہونے پرجاپان نے تمام افراد کو واپس ڈی پورٹ کردیا اورسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم نے گولڈن فٹبال ٹرائل کے نام سے فٹبال کلب کی رجسٹریشن کروائی، تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، ملزم نے 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔