ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور  نے  کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے اغوا  کی مد میں رقوم بذریعہ حوالہ ہنڈی بھجوانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار کیا 
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نےایران میں نیٹ ورک کےذریعے پاکستان سے ایران جانیوالے 2 شہریوں کواغوا کروایا۔
ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کئے،ملزم نےاپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کیلئے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
ملزم ایران میں نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کواغوا کرواتا تھا۔گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں لواحقین سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔
ملزم مکروہ دھندے کو چھپانے کیلئے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کرتا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔