ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے،رواں سال کے دوران 14 ہزار 939 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں
پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 3642 مقدمات کیساتھ سر فہرست ہے ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3288 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن رواں سال جیب تراشی کے 2755 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2066جیب تراشی کی وارداتیں ہوئیں،سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 1892 مقدمات درج ہوئے۔
کینٹ ڈویژن میں رواں سال کے 1296 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جیب تراشی کی بیشتروارداتیں پرہجوم مقامات،مزارات، بازاروں،بس اڈوں پرہوئیں