سٹی 42: ڈولفن سکواڈ نے فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا
ترجمان ڈولفن کے مطابق 8اشتہاریوں کو شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم لاہور کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔
ملزمو ں نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی و فراڈ کی نیت سے جعلی چیک دیئے تھے۔ملزموں کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی و ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا۔
ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 3 سال سے روپوش تھے۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App