ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈینگی بے قابو؛ 12 نئے مریض رپورٹ

شہر میں ڈینگی بے قابو؛ 12 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈینگی مچھر کے شہریوں پر وار جاری ہیں ، لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے 
علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے ،گلبرگ ، راوی اور واہگہ زون سے ڈینگی بخار کے 2,2 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
نشتر اور عزیز بھٹی زون سے ڈینگی بخار کے ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ۔
شہر میں رواں برس ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی۔
شہر میں مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے لارواسائیڈنگ مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے ۔
مچھروں کو تلف نہ کرنے کے باعث ڈینگی کے ساتھ ملیریا کے کیسز بھی بڑھنے کی   شرح سامنے آ رہی  ہے