ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کا فیصلہ، آئی سی سی کا جواب آگیا

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کا فیصلہ، آئی سی سی کا جواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایشیا کپ میں پاکستان کی ایونٹ کے باقی میچ نہ کھیلنے کی دھمکی پر آئی سی سی نے جواب دے دیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان نے آئی سی سی سے رجو ع کیا تھا۔

پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوگیا، ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔

اس معاملے پر اسلام آباد میں پی سی بی کے اعلی حکام کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سی او او پی سی بی سمیر احمد اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اسلام آباد میں ہیں، اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے پر قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے رکھی ہے اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔