شاہد سپرا:لیسکو رائیونڈ ڈویژن میں بجلی چوری کروانے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار، محمد مبین جعلی میٹر لگا کر بجلی چوری کروانے میں ملوث پایا گیا۔
کارروائی کے دوران جعلی میٹر لگانے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا، لیسکو کی ٹیم نے ملزم سے جعلی میٹرز برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔
جعلی میٹر لگانے والے شہری کا میٹر ریورس کرنے والے گینگ سے بھی ہے۔
ایس ڈی او عرفان علی کا کہنا تھا کہ ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک رپورٹ لی جائیگی، موبائل فون کی مدد سے لیسکو ملازمین سے رابطے کی انکوائری بھی ہو گی۔
برآمد ہونیوالے میٹرز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائےگا،لیسکو چیف محمد رمضان بٹ اور ایس ای سینٹرل جمشید زمان کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔