وسیم احمد: آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کر دیا، بھارتی سپورٹس ویب سائٹ کا دعویٰ۔
بھارتی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ برقرار رہیں گے، پی سی بی نے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی سی سی نےباضابطہ پی سی بی کو جواب دے دیا، پی سی بی، میچ ریفری کے کردار پر ناخوش تھا۔
بھارتی سپورٹس ویب سائٹ پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹاس پر مصافحہ نہ کرانے کا الزام پائیکرافٹ پر لگایا گیا،آئی سی سی،اے سی سی آفیشلز نے مصافحہ روکنے کا کہا تھا۔
آئی سی سی نےپاکستان کے خدشات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔