ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال ریگولر لائسنس کی اجراء میں 23 فیصد اضافہ

رواں سال ریگولر لائسنس کی اجراء میں 23 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب میں لائسنس کی فراہمی میں تیزی، ڈی آئی جی ٹریفک کی سربراہی میں لائسنس کے اجراء میں حیرت انگیز اضافہ۔

گزشتہ سال کی نسبت سال 2025 میں ریگولر لائسنس کی اجراء میں 23 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال 19 لاکھ77 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری ہے۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس کریک ڈاؤن سے ڈرائیونگ لائسنس کے تناسب میں اضافہ ہوا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر لائسنس ڈلیوری کو بہتر بنایا گیا ، ایجوکیشن یونٹ ،انفورسمنٹ سے شہریوں میں لائسنس کی افادیت کو اجاگر کیا گیا، صوبہ بھر میں لائسنس لیں اور گاڑی چلائیں کے سلوگن کو یقینی بنا رہے ہیں ۔