فاران یامین: جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان پاک-انڈیا ایشیا کپ میچ پر بھی جواء کھیل رہے تھے، جبکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز پر بھی جواء کرواتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40 ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔