ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر ردعمل دیدیا، کہتے ہیں 10 مئی کے بعد بھارتی عوام اور وزیراعظم دنیا میں مذاق بن گئے تھے۔
اپنے ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے دنیا کرکٹ میں فیمس ہونے والے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ مودی پر پریشر تھا ، وہ جنگ بھی ہارے تھے، مودی نے بھارتی بورڈ کو پلیئرز کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا۔
10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی پاور اور بھارت کو رسوا ہوتے دیکھا۔ کل کے میچ میں بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیر دیں، پاکستان نے اس معاملے پر زبردست موقف اپنایا ہے۔