ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12سب انسپکٹر کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پرتنزلی

12سب انسپکٹر کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پرتنزلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: 12سب انسپکٹر کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پرتنزلی کردی گئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سب انسپکٹرز کی تنزلی کے احکامات جاری کئے۔

12سب انسپکٹر کو منشیات مقدمات کی ناقص تفتیش پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئےتھے، شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر عہدہ تنزلی کے احکامات جاری کیے گئے۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  سید ذیشان رضاکے مطابق منشیات مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے۔

کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا، اردل روم کا مقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔