کمرشل گاڑیاں بھی غیر محفوظ ، چور لوڈر رکشہ لے اڑے، ویڈیو

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرا ر خان : شہر لاہور میں کمرشل گاڑیاں بھی غیر محفوظ ہو گئیں , ساندہ کے علاقہ میں چور شہری عامر محمود کا لوڈر رکشہ لے اڑے ۔سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

آج صبح ہونے والی واردات میں 2 ملزمان ملوث پائے گئے ۔ سی سی ٹی وی میں شلوار قمیض میں ملبوس 2 ملزمان نظر آتے ہیں ۔ واردات کے دوران ایک ملزم اطراف کی نگرانی کرتا ہے، دوسرا لوڈر رکشہ کا تالا توڑتا ہے ۔ملزمان لوڈر رکشہ کو گھسیٹتے ہوئے گلی سے باہر نکالتے نظر آتے ہیں ۔ دوسری جانب متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ ساندہ میں جمع کرا دی ہے ۔