21 اکتوبر کو نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، حنیف عباسی

21 اکتوبر کو نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، حنیف عباسی
کیپشن: Hanif Abbasi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق ملکی حالات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  لیگی رہنما حنیف عباسی نے  بتایا کہ لندن میں ن لیگ کی مشاورت ہوئی ہے،21 اکتوبر کو نواز شریف کا لاہور میں استقبال کرنے کی تیاریاں آج سے شروع کر دی ہیں،نواز شریف کی آمد کے پیش نظر راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے،21 اکتوبر کو نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے ،مملکت خداداد کو جب بھی ضرورت پڑی،بے روزگاری،دہشتگردی،بجلی کے مسائل تھے تب تب نواز شریف نے ملک کی کمان سنبھالی ۔ 

 نواز شریف کے دور حکومت میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی،سی پیک کا منصوبہ نواز شریف کے دور حکومت میں مکمل ہونے کے قریب تھا ،11 روپے سے کم بجلی کا یونٹ تھا،ہم سے 16 ماہ کا نہ پوچھیں،ہماری 2013 سے 18 کی کارکردگی پوچھیں،جس نے یونین کونسل کا الیکشن تک نہیں لڑا،اقتدار اسے دیکر ملک تباہ کر دیا گیا ،نواز شریف ملک کی تقدیر تبدیل کرنے آ رہے ہیں،دہشتگردی،بے روزگاری کے خاتمے کے لئے آ رہے ہیں۔

 حنیف عباسی نے  مزید کہا کہ ہم نے اپنے حصے کاحساب دینا ہے،12 پارٹیوں کا نہیں،شہباز شریف نے مرتے مریض کو زندہ کیا ہے،پولی کلینک اور پمز کو ٹھیک کرنے کا حساب مجھ سے نہ مانگیں،یہ منصوبے میرے نہیں ہے،ہمارے پاس دس سال حکومت نہیں رہی،پھر بھی 16 ماہ میں کئی نامکمل منصوبے مکمل کئے،ٹی بی ہسپتال والا منصوبہ بہت اچھا ہے،نواز شریف کی آئندہ حکومت میں اسے مکمل کریں گے،لئی ایکسپریس منصوبہ بھی مکمل کریں گے،فیصلے نواز اور شہباز شریف کی صورت میں ہوں گے،ہم نے شہر کی رکھوالی کی ہے،نواز شریف کے ڈس کوالیفائی ہونے پر  راولپنڈی میں بہترین استقبال کیا گیا،چوہدری تنویر کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے،انکی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹہ صفر رہے ہے،بھٹو زندہ نہیں ہے مر چکا ہے،ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جاکر الیکشن لڑنا ہے۔

 ہمارے پاس الیکشن لڑنے کی بہت بڑی سی وی موجود ہے،ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف وہ شخص ہے جس نے تین مرتبہ ملک کو بچایا اور ترقی کی راہ پر لیکر گیا،جو کہتا تھا کہ جیل میرا سسرال ہتھکڑی میرا زیور ہے،آج مل ہی نہیں رہا،یہ واحد آدمی ہے جو کہہ کر سسرال نہیں جا رہا، حنیف عباسی کا مزیدکہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کا ایک ہی نعرہ ہے بھٹو زندہ ہے، بھائی بھٹو زندہ نہیں ہے اس سے آگے کی بات کریں، ہم نے کبھی نہیں کہا ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابات لڑینگے، پیپلز پارٹی کے سوائے بھٹو زندہ ہے کے کوئی کارکردگی نہیں۔