میاں بیوی کو قتل کرنے کا کیس،   وکلاء سے دلائل طلب

میاں بیوی کو قتل کرنے کا کیس،   وکلاء سے دلائل طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : سیشن عدالت میں میاں بیوی کو قتل کرنےکاکیس،  وکلاء سے ملزم کی درخواست عبوری ضمانت پر دلائل طلب کیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت نےملزم کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کر دی ۔

جج عبہر گل خان نےکیس کی سماعت کی۔ملزم شہزاد علی پیش ہوا۔عدالت نے وکلاء سے ملزم کی درخواست عبوری ضمانت پر دلائل طلب کر تےہوئےمزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزم دوہرے قتل کے مبینہ ماسٹر مائنڈ جمشید علی کا بھائی ہے۔ ملزمان پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے سیشن عدالت میں پیشی پر آئے امین اور اسکی بیوی صغراں بی بی کو قتل کروانےکاالزام ہے۔ کرائے کے مبینہ قاتل ذیشان اور امیر اعظم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔