ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ ، دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ناممکن

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ ، دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ناممکن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ پرشہری پھٹ پڑے۔شہریوں کاکہناہے شدید ترین مہنگائی نے غریب آدمی کو زندہ درگو کر دیا ہے۔

حکومت نےپٹرول کی قیمت میں26روپے2پیسےاورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کردیاہے۔جس کےبعدپٹرول کی نئی قیمت 331 روپےاورڈیزل کی قیمت329روپے18 پیسےتک پہنچ گئی ہے۔قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ پر شہری غم و غصےمیں مبتلا ہیں۔ شہریوں کاکہناہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ نے غریب آدمی کو زندہ درگو کردیاہے۔ دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ناممکن ہو گیاہے۔