نیب لاہور کی تفتیشی رپورٹ میں محمد خان بھٹی اور محمد ریاض سے متعلق اہم انکشافات

نیب لاہور کی تفتیشی رپورٹ میں محمد خان بھٹی اور محمد ریاض سے متعلق اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی : ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کا معاملہ، نیب لاہور کی تفتیشی رپورٹ میں محمد خان بھٹی اور محمد ریاض سے متعلق اہم انکشافات  سامنے آگئے ،  محمد خان بھٹی کے بیٹے کے اکاؤنٹ میں سو ملین روپے منتقلی کے شواہد ملے ہیں ۔

نیب لاہور نے پرویز الہٰی کے شریک ملزمان سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور محمد ریاض کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کا دوران تفتیش آمنا سامنا کروایا گیا ،دونوں ملزمان سے شریک ملزمان کی شناخت سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کیا گیا، کک بیکس کی رقم سے متعلق دونوں ملزمان نے مختلف بیان دیئے۔

رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی کے بیٹے شہریار خان کے بنک اکاونٹ میں سو ملین روپے منتقل ہوئے،ملزم محمد خان بھٹی رقم سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا ،نیب نے احتساب عدالت سے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔