موٹر وے پرافسوسناک ٹریفک حادثہ ، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق  

موٹر وے پرافسوسناک ٹریفک حادثہ ، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موٹر وے پرافسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان موٹر وے ایم 5پر تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ 

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نئی نویلی دلہن اور دلہا بھی شامل ہیں۔