دو روز قبل لاپتہ ہونے والی جوان لڑکی کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد

پشاور،بڈھ بیر قبرستان،لڑکی ،لاش،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دو روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد، پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ بڈھ بیر سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کو نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینک دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں دواگون خیل کے علاقے میں دو روز قبل اسرار نامی شخص کی بیٹی مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی کی مسخ شدہ لاش بڈھ بیر خوڑ میں قبرستان سے برآمد ہوئی۔بڈھ بیر سپین جماعت کے رہائشیوں نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
مظاہرین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔