شادی ہالز کھلنے سے فلاور ڈیکوریشن، پولٹری سمیت درجنوں شعبوں کا روزگار بحال

شادی ہالز کھلنے سے فلاور ڈیکوریشن، پولٹری سمیت درجنوں شعبوں کا روزگار بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چائنہ چوک (شہزاد خان) شہر کے شادی ہالز اور مارکیز مالکان کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ پنجاب حکومت نے آج سے شادی ہالز اور مارکیز کے مالکان کو کاروبار کرنے کی اجازت دیدی، درجنوں شعبوں کا روزگار بحال، شادی ہالز مالکان خوش۔

 پنجاب میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کا وفد لاہور چیمبر پہنچا اورصدر عرفان اقبال شیخ کو خراج تحسین پیش کیا، بالآخر آگیا وہ دن شادی ہالز اور مارکیز مالکان کو تھا جس کا شدت سے انتظار، اب بجیں گی شہنائیاں شادی ہالز میں شادی ہالز، مارکیز مالکان اور لاہوریوں کیلئے اچھی خبر شادی ہالز کھل گئے۔ پنجاب حکومت نے بالآخر 6 ماہ بعد شادی ہالز اور مارکیز مالکان کو کاروبار کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

 15ستمبر سے شادی ہالز اور مارکیز میں شہنائیاں بجیں گی، مگر حکومت نے شادی ہالز کھلنے کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد سے بھی مشروط کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی نگرانی ہیلتھ آفیشل اور ضلعی انتظامیہ کریگی۔ ایک وقت میں شادی ہالز میں کتنے افراد داخل ہوسکیں، شادی ہالز کے باہر لکھ کر آویزاں کرنا ہوگا اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔

پنجاب میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کا وفد لاہور چیمبر پہنچا اور شادی ہالز کھلوانے پر صدر عرفان اقبال شیخ کا شکریہ ادا کیا، شادی ہالز کھلنے سے کیٹرنگ، فلاور ڈیکوریشن، پولٹری سیکٹر، پکوان سنٹر، لائٹنگ، ڈی جے، فوٹو گرافی، ویڈیومیکنگ سمیت درجنوں شعبوں کا روزگار بحال ہوگیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer