وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کے فلیٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کے فلیٹ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت کے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب،  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کے فلیٹ کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  فیلڈ ہسپتالوں میں ڈاکٹر، طبی عملہ اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت دستیاب ہوگی, ڈاکٹر سے مشاورت، زچہ و بچہ معائنہ، الٹراساؤنڈ، ایکسرےکی سہولت , ای سی جی، ادوایات کی فراہمی اور ابتدائی طبی امداد کی سہولت دستیاب ہوگی. فیلڈ ہسپتال ایک بڑے کنٹینر میں بنائے گئے ہیں جو مناسب طبی سہولتوں سے آراستہ ہے.زچہ و بچہ کا معائنہ و دیگر معاملات میں مشاورت کیلئے ڈاکٹر بھی فیلڈ ہسپتال میں موجود ہوں گے۔فوری ٹیسٹ اور رپورٹس کیلئے منی لیبارٹری بھی فیلڈ ہسپتال میں بنائی گئی ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد بھی دی جا سکے گی،نشتر سپورٹس کمپلیکس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔     

 فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید ،صوبائی وزراصحت خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، صہیب احمد ، بلال اکبر خان ،ذیشان رفیق ،عظمیٰ بخاری ،ملک فیصل ایوب کھوکھر ، بلال یاسین ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،سہیل شوکت بٹ ، ارکان اسمبلی ملک ریاض، ملک خالدپرویز کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ، غزالی سلیم بٹ ،پیر اشرف رسول ، سمیع اللہ خان، رانا راشد منہاس  ، چودھری نواز لدھڑ ،حنا پرویز بٹ ،عون چوہدری  سینئر صحافیوں پرویز بشیر، منصور علی خان، سہیل وڑائچ  ، سینئرصحافی سید زین العابدین، نجم ولی خان، شفقت عمران،گوہر بٹ ارسلان رفیق بھٹی ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، سیکرٹری انفارمیشن احمد عزیز تارڑ نے شرکت کی۔