ملتان روڈ چونگی سبزی منڈی میں اندھیر نگری، صارفین پریشان

ملتان روڈ چونگی سبزی منڈی میں اندھیر نگری، صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ملتان روڈ چونگی سبزی منڈی کے مسائل جوں کے توں، منڈی میں غیر قانونی ٹیکس کا بازار گرم،سبزیاں بھی مقررہ ریٹ پر فروخت نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے اہلکار رکشہ سے 20 اور موٹر سائیکل سے 10 روپے بغیر پرچی کے وصول کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں،منڈی میں صفائی کے بھی نامناسب انتظامات ہیں،گزشتہ کئی سالوں سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں،منڈی میں ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیاں بھی میسر نہیں،پیاز ریٹ لسٹ میں 26 مگر فروخت 36 روپے میں ہورہا ہے،ٹماٹر ریٹ 65 مگر فروخت 80 روپے،ادرک ریٹ 185 مگر فروخت 240 روپے،لیموں کا ریٹ 104 مگر فروخت 140 روپے جبکہ لہسن کا ریٹ 90 مگر فروخت 140 روپے میں ہو رہا ہے۔

منڈی کی نام نہاد انتظامیہ تمام مسائل سے آگاہ مگر خاموش تماشائی بن چکی ہے،جس سے بیوپاری اور خریدار دونوں پریشان نظر آتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer